Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
464 - 601
ترجمۂکنزالایمان: کیا تمہارے رب نے تم کو بیٹے چن دئیے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنائیں بیشک تم بڑا بول بولتے ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تمہارے رب نے تمہارے لئے بیٹے چن لئے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنالیں۔ بیشک تم بہت بڑی بات بول رہے ہو۔ 
{قَوْلًا عَظِیۡمًا: بڑی بات۔} مشرکینِ عرب فرشتوں کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بیٹیاں کہتے تھے، ان کی تردید میں یہ آیت نازل ہوئی جس میں فرمایا گیا کہ بد نصیبو! اپنے لئے لڑکیاں پسند نہیںکرتے ان کی پیدائش پر ناراض ہوتے اور برا مناتے ہو بلکہ انہیں قتل کردیتے ہو اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے لڑکیاں ثابت کرتے ہو کیا خدا نے تمہارے خیال کے مطابق اچھی چیز یعنی لڑکے تمہیں دئیے اور بری چیز اپنے لئے رکھی۔ یقینا تم بہت ہی سخت بات کہہ رہے ہو کہ اللّٰہ تعالیٰ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہو جو جسم کے خواص سے ہے حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ اس سے پاک ہے پھر اس میں بھی اپنی بڑائی رکھتے ہو کہ اپنے لئے تو بیٹے پسند کرتے ہو اور اس کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہو۔(1) یہ تمہاری کتنی بے ادبی اور گستاخی ہے۔
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِیۡ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّکَّرُوۡا ؕ وَ مَا یَزِیۡدُہُمْ اِلَّا نُفُوۡرًا ﴿۴۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان فرمایا کہ وہ سمجھیں اور اس سے انھیں نہیں بڑھتی مگر نفرت۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان فرمایا تاکہ وہ سمجھیں اور یہ سمجھاناان کے دور ہونے کو ہی بڑھا رہا ہے۔
{فِیۡ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ: اس قرآن میں۔} اس رکوع میں عقائد ِ اسلامیہ میں سے چاروں اہم ترین بنیادی عقائد کو بیان کیا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…روح البیان،الاسراء، تحت الآیۃ: ۴۰، ۵/۱۶۰-۱۶۱۔