اَکْثَرَ نَفِیۡرًا ﴿۶﴾
ترجمۂکنزالایمان:پھر ہم نے ان پر اُلٹ کر تمہارا حملہ کردیا اور تم کو مالوں اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہارا جتھا بڑھا دیا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر ہم نے تمہاراغلبہ ان پر اُلٹ دیا اور مالوں اور بیٹوں کے ساتھ تمہاری مدد کی اور ہم نے تمہاری تعداد بھی زیادہ کردی۔
{ثُمَّ رَدَدْنَا لَکُمُ الْکَرَّۃَ عَلَیۡہِمْ:پھر ہم نے تمہاراغلبہ ان پر اُلٹ دیا۔} اس آیت میں بنی اسرائیل کی بربادی کے بعد دوبارہ سنبھلنے کی داستان بیان کی جارہی ہے کہ گناہوں اور نافرمانیوں کے نتیجے میں تباہ و برباد ہونے کے بعد جب تم نے توبہ کی اور تکبر و فساد سے باز آئے توہم نے تمہیں دولت دی اور تمہیں اتنی قوت و طاقت عطا فرمائی کہ تم دوبارہ مقابلہ کرنے کے قابل ہوئے چنانچہ تمہیں اُن لوگوں پر غلبہ عطا کردیا گیا جو تم پر مسلط ہو چکے تھے۔(1)
افرادی اور مالی قوت کی اہمیت:
اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ افرادی اور مالی قوت کی بھی بڑی اہمیت ہے اور طاقت کے میدان میں ان کا بڑا عمل دخل ہے اور اگر ان کا صحیح استعمال ہو تو یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بہت بڑی نعمت ہیں۔
اِنْ اَحْسَنۡتُمْ اَحْسَنۡتُمْ لِاَنۡفُسِکُمْ ۟ وَ اِنْ اَسَاۡتُمْ فَلَہَا ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الۡاٰخِرَۃِ لِیَسُوۡٓءٗا وُجُوۡہَکُمْ وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ کَمَا دَخَلُوۡہُ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ لِیُتَبِّرُوۡا مَا عَلَوْا تَتْبِیۡرًا ﴿۷﴾
ترجمۂکنزالایمان: اگر تم بھلائی کرو گے اپنا بھلا کرو گے اور برا کرو گے تو اپنا پھر جب دوسری بار کا وعدہ آیا کہ دشمن تمہارا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶، ۳/۱۶۲، ملتقطاً۔