اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ ۙ لَا یَہۡدِیۡہِمُ اللہُ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾
ترجمۂکنزالایمان: بیشک وہ جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللّٰہ انھیں راہ نہیں دیتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللّٰہ انہیں راہ نہیں دکھاتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
{اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ:بیشک جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ۔} یعنی بیشک وہ لوگ جو اللّٰہ تعالیٰ کی حجتوں اور دلائل پر ایمان نہیں لاتے تاکہ (ان پر ایمان لا کر )وہ اس کی تصدیق کرتے جس پر یہ حجتیں دلالت کرتی ہیں، تو اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں انہیں حق بات قبول کرنے کی توفیق اورسیدھے راستے کی ہدایت نہیں دیتا، جب قیامت کے دن یہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے ا س وقت ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔(1)
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اوروہی جھوٹے ہیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:جھوٹا بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللّٰہ کی آیتوں پر ایمان نہیںلاتے اور وہی جھوٹے ہیں۔
{اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ:جھوٹا بہتان وہی باندھتے ہیں۔} کافروں کی طرف سے قرآنِ پاک سے متعلق رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر جو اپنی طرف سے قرآن بنالینے کا بہتان لگایا گیا تھا اس آیت میں اس کا رد کیا گیا ہے۔ آیت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۴، ۷/۶۵۰، ملخصاً۔