Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
354 - 601
بڑی اتنی ہے کہ سینکڑوں انسانوں کو اپنے اندر سمو لیتی ہے اور پھر اپنے وزن، سینکڑوں انسانوں اور ان کے ساز و سامان کے وزن کے ساتھ گھنٹوں ہوا میں پرواز بھی کر لیتی ہے اور اس کا یہ پرواز کرنا بظاہر اگرچہ مشینی آلات کی وجہ سے ہے لیکن در حقیقت یہ اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور اسی کے اثر سے ہوا میں مَحوِ پرواز ہے کیونکہ ہوا کو پرواز کے قابل اللّٰہ تعالیٰ نے بنایا ہے کسی انسان نے نہیں بنایا، یونہی ہوائی جہاز بھی انسان نے اللّٰہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل،سمجھ اور قدرت سے بنایا ہے، از خود کوئی کہاں اس قابل تھا کہ ایسی چیز بنا سکے۔
وَاللہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡۢ بُیُوۡتِکُمْ سَکَنًا وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ جُلُوۡدِ الۡاَنْعَامِ بُیُوۡتًا تَسْتَخِفُّوۡنَہَا یَوْمَ ظَعْنِکُمْ وَیَوْمَ اِقَامَتِکُمْ ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِہَا وَاَوْبَارِہَا وَ اَشْعَارِہَاۤ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۸۰﴾
ترجمۂکنزالایمان:اور اللّٰہ نے تمہیں گھر دیئے بسنے کو اور تمہارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے کچھ گھر بنائے جو تمھیں ہلکے پڑتے ہیں تمھارے سفر کے دن اور منزلوں پرٹھہر نے کے دن اور ان کی اون اور بَبْرِی اور بالوں سے کچھ گرستی کا سامان اور برتنے کی چیزیں ایک وقت تک۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اللّٰہ نے تمہارے گھروںکو تمہاری رہائش بنایا اور اس نے تمہارے لیے جانوروں کی کھالوں سے کچھ گھر بنائے جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور اپنے قیام کے دن بڑا ہلکا پھلکا پاتے ہو اور بھیڑوں کی اُون اور اونٹوں کی پشم اور بکریوں کے بالوں سے گھریلوسامان اور ایک مدت تک فائدہ اٹھانے کے اسباب بنائے۔ 
{وَاللہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡۢ بُیُوۡتِکُمْ سَکَنًا: اور اللّٰہ نے تمہارے گھروںکو تمہاری رہائش بنایا۔}اِس آیت میں بھی اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کے دلائل اور بندوں پر اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔(1)    آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تفسیرکبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۸۰، ۷/۲۵۲۔