Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
312 - 601
کے بعد اٹھانا اس کے لئے کیا مشکل ہے ۔ (1)
وَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِی اللہِ مِنۡۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوۡا لَـنُبَوِّئَنَّہُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً ؕ وَ لَاَجْرُ الۡاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْکَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾
ترجمۂکنزالایمان:اور جنہوں نے اللّٰہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے مظلوم ہوکر ضرور ہم انہیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے کسی طرح لوگ جانتے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جنہوں نے اللّٰہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا تو ہم ضرور انہیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے۔ کسی طرح لوگ جانتے ۔
{وَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِی اللہِ:اور جنہوں نے اللّٰہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے۔} شانِ نزول:حضرت قتادہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں ’’ یہ آیت رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ان صحابۂ کرام  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے حق میں نازل ہوئی جن پر اہلِ مکہ نے بہت ظلم کئے اور انہیں دین کی خاطر وطن چھوڑنا ہی پڑا ،بعض اُن میں سے حبشہ چلے گئے پھر وہاں سے مدینہ طیبہ آئے اور بعض مدینہ شریف ہی کو ہجرت کر گئے۔ ان کی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مدح فرمائی اور ان کے اجر کو بہت بڑا اجر قرار دیا ۔ (2)
مہاجر صحابۂ کرا م رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے فضائل:
	اس آیت سے معلوم ہو اکہ ہجرت کرنے والے صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ بڑی فضیلت والے ہیں اول تو یوں کہ ان کے لئے بڑے اجر کا وعدہ ہے اور دوسرا یوں کہ ان کے خالصتاً رضائے الٰہی کیلئے ہجرت کرنے کی گواہی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے خود دی ہے۔ قرآنِ مجید کی اور آیات سے بھی ہجرت کرنے والے صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی فضیلت معلوم ہوتی ہے ، چنانچہ ایک مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۵۹۶۔
2…خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۴۱، ۳/۱۲۳ملخصاً۔