صفات کے اَنوار کے بیان سے مَحْو کردیا۔( خازن، الاخلاص، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۴۲۶، ملخصاً)
سورۂ اخلاص کے مضامین:
اس سورت میں اسلام کے سب سے اہم عقیدے اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کو بیان کیا گیا ہے،نیزاللّٰہ تعالیٰ کے صفاتِ کمال کے ساتھ مُتِّصف ہونے کا ذکر اور عیسائیوں اور مشرکوں کا رد کیا گیا ہے۔
سورۂ ابو لہب کے ساتھ مناسبت:
سورۂ اخلاص کی اپنے سے ما قبل سورت’’لہب‘‘کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں کی آیات کے آخر کا وزن ایک جیسا ہے۔( تناسق الدرر، سورۃ الاخلاص، ص۱۴۶)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللّٰہ ہے وہ ایک ہے ۔اللّٰہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔