Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
850 - 881
سورۂ کوثر کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ کافرون کی اپنے سے ما قبل سورت ’’کوثر ‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ کوثر میں  حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنے کا حکم دیاگیا اور سورۂ کافرون میں  یہ حکم دیا گیا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کافروں  کو مُخاطَب کر کے یہ اعلان فرما دیں  کہ میں  صرف اپنے رب تعالیٰ کی عبادت کرتا رہوں  گا اور جن بتوں  کی تم پوجا کرتے ہو میں  ان کی(کبھی بھی) پوجا نہیں  کروں  گا۔ (تناسق الدرر، سورۃ الکافرون، ص۱۴۵)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ(۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ(۲)وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ(۳)وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ(۴) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ(۵) لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠(۶)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ اے کافرو ۔نہ میں  پوجتا ہوں  جو تم پوجتے ہو ۔اور نہ تم پوجتے ہو جو میں  پوجتا ہوں  ۔اور نہ میں  پوجوں  گا جو تم نے پوجا ۔اور نہ تم پوجو گے جو میں  پوجتا ہوں  ۔تمہیں  تمہارا دین اور مجھے میرا دین ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ! اے کافرو!۔میں  ان کی عبادت نہیں  کرتا جنہیں  تم پوجتے ہو۔اور تم اس کی عبادت کرنے