ترجمۂکنزُالعِرفان: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔
{اَلَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔} اس سے معلوم ہوا کہ مال جوڑنا اور گن گن کر رکھنا لوگوں کے منہ پر عیب نکالنے اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے کے مذموم اَوصاف پیدا ہونے کا ایک سبب ہے ، ہمارے معاشرے میں مالدار لوگوں کی ایک تعداد ایسی ہے جو ا س مرض میں بری طرح مبتلا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں ہدایت عطا فرمائے۔
مال جمع کرنے اور گن گن کر رکھنے کی مذموم صورتیں :
یاد رہے کہ مال جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا چند صورتوں میں برا ہے،(1) حرام ذرائع سے مال جمع کیا جائے۔ (2) جمع شدہ مال سے شرعی حقوق ادا نہ کئے جائیں ۔ (3)مال جمع کرنے میں ایسا مشغول ہو جانا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بھول جائے۔(4)اللّٰہ تعالیٰ پر توکُّل کرنے کی بجائے صرف مال کو آفات دور کرنے کا ذریعہ سمجھا جائے۔
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ(۳)كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ(۴)وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ(۵) نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ(۶)الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـٕدَةِؕ(۷) اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ(۸) فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠(۹)
ترجمۂکنزالایمان: کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا۔ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا۔اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی۔ اللّٰہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے۔وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی۔لمبے لمبے ستونوں میں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے (دنیا میں ) ہمیشہ رکھے گا۔ ہر گز نہیں ،وہ ضرور ضرور چورا چورا کردینے