Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
761 - 881
(4) …اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے اور نماز پڑھنے سے روکنے والے کے بارے میں  وعید بیان کی گئی۔
(5) …اس سورت کے آخر میں ابو جہل کی مذمت بیان کی گئی اور اس کی دھمکیوں  کا جواب دیاگیا اور اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ سے فرمایا کہ آپ ا س کی دھمکیوں  کی پرواہ نہ کریں ۔
سورۂ وَالتِّیْنِ کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ علق کی اپنے سے ما قبل سورت’’وَالتِّیْنِ ‘‘کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ وَالتِّیْنِ میں  انسان کی تخلیق کی صورت بیان کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے سب سے اچھی صورت میں  پیدا کیا اور اس سورت میں  انسان کی تخلیق کا مادہ بتایاگیا ہے کہ اسے خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا گیا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ(۱) خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ۔آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  اپنے رب کے نام سے پڑھوجس نے پیدا کیا۔انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔
{اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ: اپنے رب کے نام سے پڑھوجس نے پیدا کیا۔ }  شانِ نزول:حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا فرماتی ہیں ’’ رسول ُاللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر وحی کی ابتداء اچھے خوابوں  سے ہوئی،آپ صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ جو خواب دیکھتے وہ صبح کی روشنی کی طرح ظاہر ہو جاتا،پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ خَلْوَت