Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
558 - 881
حضورِاَ قدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو یہ کلام سنا جاتا ہے، ان کا رد کرتے ہوئے اس آیت اورا س کے بعد والی آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں  ہے ، پھر تم قرآن کو چھوڑ کرکدھر جاتے ہو اور کیوں  قرآن سے اِعراض کرتے ہو حالانکہ اس میں  شفاء اور ہدایت ہے۔( خازن، التکویر، تحت الآیۃ: ۲۵-۲۶، ۴/۳۵۷)
	کفار کے اس اعتراض کا جواب ایک اور مقام پر بھی دیاگیا ہے،چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے:’’وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ(۲۱۰) وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ(۲۱۱) اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ ‘‘(شعراء:۲۱۰۔۲۱۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اوراس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے۔اورنہ ہی وہ اس قابل تھے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں ۔وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیئے گئے ہیں ۔
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ(۲۷) لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ(۲۸) وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۲۹)
ترجمۂکنزالایمان: وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہاں  کے لیے اس کے لیے جو تم میں  سیدھا ہونا چاہے اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللّٰہ سارے جہان کا رب ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہ تو سارے جہانوں  کے لیے نصیحت ہی ہے۔اس کے لیے جو تم میں  سے سیدھا ہونا چاہے۔ اور تم کچھ نہیں  چاہ سکتے مگر یہ کہ اللّٰہ چاہے جو سارے جہانوں  کا رب ہے۔
{اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ: وہ تو سارے جہانوں  کے لیے نصیحت ہی ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن عظیم تمام جنّوں  اور انسانوں  کے لئے نصیحت ہے اور اس سے وہی نصیحت حاصل کر سکتا ہے جسے حق کی پیروی کرنا، اس پر قائم رہنا اور ا س سے نفع حاصل کرنامنظور ہو۔( روح البیان، التکویر، تحت الآیۃ: ۲۷-۲۸، ۱۰/۳۵۴، خازن، التکویر، تحت الآیۃ: ۲۷-۲۸، ۴/۳۵۷، ملتقطاً)