Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
529 - 881
کے ساتھ جو کچھ ہوااس میں  اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لئے عبرت ہے۔( خازن،النّازعات،تحت الآیۃ:۱۵-۲۶،۴/۳۵۱، مدارک،النّازعات، تحت الآیۃ: ۱۵-۲۶، ص۱۳۱۸-۱۳۱۹، ملتقطاً)
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُؕ-بَنٰىهَاٙ(۲۷)
ترجمۂکنزالایمان: کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللّٰہ نے اسے بنایا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟اسے اللّٰہ نے بنایا۔
{ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ: کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا؟} اللّٰہ تعالیٰ نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں  سے فرمایا کہ کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارے مرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے لئے تمہیں  دوبارہ بنانا مشکل ہے یا آسمان کو بنانا؟اس کے جواب میں تم یہی کہو گے کہ آسمان جیسی بڑی اور مضبوط چیز پیدا کرنے کے مقابلے میں  انسان کو پیدا کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ وہ آسمان سے بہت چھوٹا اور کمزور ہے۔ تو جب تمہاری سمجھ کے مطابق تمہیں  مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اللّٰہ تعالیٰ پرزیادہ آسان ہے تو پھر تم اس کا انکار کیوں  کرتے ہیں  حالانکہ تم جانتے ہو کہ زمین و آسمان کو اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور اس کا تم انکار بھی نہیں  کرتے۔( خازن، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۷، ۴/۳۵۱، ملخصاً)
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ(۲۸) وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَ جَ ضُحٰىهَا۪(۲۹) وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ(۳۰) اَخْرَ جَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪(۳۱) وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ(۳۲) مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ(۳۳)
ترجمۂکنزالایمان: اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی۔اور اس کے بعد زمین پھیلائی۔ اس میں  سے اس کا پانی اور چارہ نکا لا۔ اور پہاڑوں  کو جمایا ۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں