ترجمۂکنزُالعِرفان: خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔پھرخبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔
{كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ: خبردار! وہ جلد جان جائیں گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ کفار جیسی باتیں کر رہے ہیں در حقیقت ویسا ہے نہیں اور جب قیامت کے دن اصل حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی تو اس وقت یہ اپنے انکار کا انجام جان جائیں گے، یہ پھر خبردار ہو جائیں کہ اس وقت وہ اپنے انکار کا انجام جان جائیں گے۔( خازن، النّبأ، تحت الآیۃ: ۴-۵، ۴/۳۴۶)
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ(۶) وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًاﭪ(۷) وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ(۸) وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ(۹) وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ(۱۰) وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪(۱۱) وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ(۱۲) وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاﭪ(۱۳) وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ(۱۴) لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ(۱۵) وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ(۱۶)
ترجمۂکنزالایمان: کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا ۔ اور پہاڑوں کو میخیں ۔ اور تمہیں جوڑے بنایا۔اور تمہاری نیند کو آرام کیا۔اور رات کو پردہ پوش کیا۔اور دن کو روزگار کے لئے بنایا ۔اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں ۔ اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا۔ اور بھری بدلیوں سے زور کا پانی اتارا۔ کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ۔ اور گھنے باغ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ بنایا؟ اور پہاڑوں کو میخیں ۔ اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا۔ اور تمہاری نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا۔اور رات کو ڈھانپ دینے والی بنایا۔ اور دن کو روزی کمانے کا وقت بنایا ۔اور تمہارے