Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
394 - 881
لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِؕ-وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ(۱۷)
ترجمۂکنزالایمان: کہ اس پر انہیں  جانچیں  اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے وہ اسے چڑھتے عذاب میں  ڈالے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تاکہ اس بارے میں  ہم انہیں  آزمائیں  اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے تووہ اسے چڑھ جانے والے عذاب میں  ڈال دے گا۔
{لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ : تاکہ اس بارے میں  ہم انہیں  آزمائیں ۔} یعنی ہم ایمان لانے والوں  پر رزق ا س لئے وسیع کر دیتے تاکہ اس بارے میں  ہم انہیں  آزمائیں  کہ وہ رزق ملنے پر ہمارا شکر ادا کرتے ہیں  یا نہیں  اور اس رزق کو اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں  خرچ کرتے ہیں  یا اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل اور شیطان کی مرضی کے مطابق خرچ کرتے ہیں۔( تفسیرکبیر، الجن، تحت الآیۃ: ۱۷، ۱۰/۶۷۲)
وسیع رزق آزمائش بھی ہو سکتا ہے؟
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں  کو وسیع رزق دیاجانا ان کی آزمائش کے لئے ہے کہ وہ اس رزق کا استعمال کیسا کرتے ہیں  لیکن افسوس کہ فی زمانہ اکثرمالدار مسلمان اس آزمائش میں  ناکام نظر آ رہے ہیں  کیونکہ ان کی دولت اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے کاموں  میں  صَرف ہونے کی بجائے اسے ناراض کرنے والے کاموں  میں  خرچ ہو رہی ہے۔ آخرت کا چَین اور سکون دینے والوں  کاموں  میں  استعمال ہونے کی بجائے ہر طرح کا دُنْیَوی عیش حاصل کرنے میں  لگائی جا رہی ہے۔ان کی دولت سے عالیشان مکانات کی تعمیر اور ان میں  دنیا کی ہر سہولت مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔صرف شوق پورا کرنے کی خاطر دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں  خریدی جا رہی ہیں  اور مسلمان کہلانے والے مالداروں  کی طرف سے اپنے نفس کی خواہشات اور شہوت کی تکمیل کے لئے کروڑوں  ڈالرلمحوں  میں  اُڑائے جا رہے ہیں ، ان کی دولت دنیا کی رنگینی سے لطف اندوز ہونے کے لئے دوسرے ممالک کے مہنگے ترین سفر اور دنیا کی حسین ترین عورتوں