Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
353 - 881
ترجمۂکنزالایمان: اوروہ جو اپنی شرمگاہوں  کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیبیوں  یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں  سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں ۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں  کی حفاظت کرتے ہیں ۔مگر اپنی بیویوں  یا اپنی کنیزوں  سے تو بیشک ان پر کچھ ملامت نہیں ۔
{وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں  کی حفاظت کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  پانچواں  وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اپنی بیویوں  یا اپنی کنیزوں  کے علاوہ (دیگر لوگوں ) سے اپنی شرمگاہوں  کی (زنا، لِواطَت اور مُشت زنی وغیرہ سے) حفاظت کرتے ہیں  تو بیشک اپنی بیویوں  اور کنیزوں  سے حیض و نفاس کے علاوہ اوقات میں  شرمگاہوں  کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ان پر کچھ ملامت نہیں  اور ا س بناء پر دنیا اور آخرت میں  ان سے کوئی مُؤاخذہ نہیں۔(تفسیر کبیر، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹، ۱۰/۶۴۵، روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ۱۰/۱۶۵، ملتقطاً)
	اس سے معلوم ہوا کہ اپنی مَنکوحہ بیوی اور اپنی مِلکیَّت میں  موجود وہ لونڈی جس سے صحبت حلال ہے،ان سے پردہ نہیں  لہٰذا شوہر بیوی اور مالک لونڈی ایک دوسرے کابدن دیکھ سکتے ہیں ۔
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ(۳۱)
ترجمۂکنزالایمان: تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں  تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔
{ فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ: تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں ۔} یعنی جو لوگ اپنی بیویوں  اور اپنی مِلکیَّت  میں  موجود (ان) کنیزوں  (جن سے صحبت حلال ہے) کے علاوہ (شہوت پوری کرنے کی) کوئی اور صورت چاہیں  تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں  کہ حلال سے حرام کی طرف تجاوُز کرتے ہیں  ۔ اس آیت سے مُتعَہ، لِواطَت، جانوروں  کے