Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
204 - 881
(2)…لڑکی نابالغہ ہو یااس کے بالغ ہونے کی عمر تو آگئی مگر ابھی حیض نہیں  شروع ہوا تو اُن دونوں  کی عدت تین ماہ ہے۔
(3)…حاملہ عورتوں  کی عدت وضعِ حمل ہے خواہ وہ عدت طلاق کی ہو یا وفات کی۔
(4)…وضعِ حمل سے عدت پوری ہونے کے لیے کوئی خاص مدت مقرر نہیں ، موت یا طلاق کے بعد جس وقت بچہ پیدا ہو عدت ختم ہوجائے گی اگرچہ ایک منٹ بعد ۔ یونہی اگر حمل ساقط ہوگیا لیکن بچے کے اَعضابن چکے ہیں  تو عدت پوری ہوگئی اور بچے کے اَعضاء بننے سے پہلے حمل ساقط ہوا تو عدت ختم نہیں  ہوگی۔
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْؕ-وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا(۵)
ترجمۂکنزالایمان: یہ اللّٰہ کا حکم ہے کہ اس نے تمہاری طرف اُتارا اور جو اللّٰہ سے ڈرے اللّٰہ اس کی بُرائیاں  اتار دے گا اور اسے بڑا ثواب دے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ اللّٰہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللّٰہ سے ڈرے تواللّٰہ اس سے اس کی برائیاں  مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔
{ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ: یہ اللّٰہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا۔} یعنی یہاں  جو احکام مذکور ہوئے یہ اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرے اور اللّٰہ تعالیٰ کے نازل فرمائے ہوئے احکام پر عمل کرے اور اپنے اوپر جو حقوق واجب ہیں  انہیں احتیاط کے ساتھ ادا کرے تواللّٰہ تعالیٰ اس کی برائیاں  مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔( مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۲۵۲)
 تقویٰ دینی، دُنْیَوی نعمتیں  ملنے کا سبب ہے:
	اس سے معلوم ہوا کہ تقویٰ دینی، دُنْیَوی نعمتیں  ملنے کا سبب ہے، اس سے آفتیں  دور ہوتی ہیں ، دنیا میں  رحمتیں