Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
143 - 881
اَسباب ہیں ۔
(2)… قرآن وحدیث آسان نہیں  کہ ہر کوئی محض اپنی عقل سے سمجھ لے ورنہ ان کی تعلیم کے لئے حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نہ بھیجے جاتے ۔
(3)… ہدایت کے لئے حدیث کی بھی ضرورت ہے۔
(4)… قرآنِ مجید کومحض اپنی عقل سے نہ سمجھا جائے بلکہ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعلیم سے سمجھا جائے، ورنہ گمراہ ہو جائیں  گے۔
(5)… تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیا میں  کسی کے شاگرد نہیں  کیونکہ آپ کی تشریف آوری کے وقت عام لوگ جاہل تھے۔
	اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کیا خوب فرماتے ہیں  ،
ایسا اُمّی کس لئے منت کَشِ استاد ہو	کیا کفایت اس کو اِقْرَاْ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ نہیں
وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۳)ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ(۴)
ترجمۂکنزالایمان: اور ان میں  سے اوروں  کو پاک کرتے اور علم عطا فرماتے ہیں  جو ان اگلوں  سے نہ ملے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔یہ اللّٰہ  کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ان سے(بعد والے)دوسرے لوگوں  کو( بھی یہ رسول پاک کرتے اور علم دیتے ہیں ) جو ان(موجودہ لوگوں ) سے ابھی نہیں  ملے اور وہی بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔ یہ اللّٰہ  کا فضل ہے وہ اسے جسے چاہے دے اور اللّٰہ بہت بڑے فضل والا ہے۔
{وَ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ: اور ان سے(بعد والے) دوسرے لوگوں  کو۔} اس آیت کا تعلق پہلے والی آیت کے ساتھ ہے اور اس میں  مزید ایسے افراد کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں  رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پاک کرتے اور علم عطا فرماتے