Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
494 - 520
{وَدَّتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ: کتابیوں کا ایک گروہ دل سے چاہتا ہے۔} یہ آیت حضرت معاذ بن جبل ، حضرت حذیفہ بن یمان اور حضرت عمار بن یاسررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے حق میں نازل ہوئی جن کو یہودی اپنے دین میں داخل کرنے کی کوشش کرتے اور یہودِیَّت کی دعوت دیتے تھے ،اس میں بتایا گیا کہ ’’یہ ان کی ہوس خام ہے ،وہ ان کو گمراہ نہ کرسکیں گے۔
(تفسیر قرطبی، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۶۹، ۲/۸۴، الجزء الرابع)
	 اس میں مذکورہ بالا صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی عظمت و شان بھی واضح ہوتی ہے۔ البتہ یہ یاد رہے کہ کفار کے گروہ مسلمانوں کو اپنے دین میں داخل کرنے کیلئے کوششیں ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ چنانچہ وقتاً فوقتاً کفرو اِرْتِداد کی تحریکیں چلتی رہتی ہیں اور اب تو فلموں ، ڈراموں ، مزاحیہ پروگراموں اور خصوصاً گانوں نے تو تباہی مچا رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔ (1)
یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ لِمَ تَکْفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ وَاَنۡتُمْ تَشْہَدُوۡنَ﴿۷۰﴾
ترجمۂکنزالایمان: اے کتابیو اللہ کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے کتابیو! اللہ کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو۔
{لِمَ تَکْفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ: اللہ کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو؟ }اہلِ کتاب سے فرمایا گیا کہ’’ اے کتابیو! تم اللہ عَزَّوَجَلَّکی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود اپنی کتابوں توریت و انجیل سے پڑھ کر قرآن اور محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی حقانیت کے گواہ ہو اور تمہاری کتابوں میں سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی نعت و صفت موجود ہے اور تم جانتے ہو کہ وہ نبی برحق ہیں اور ان کا دین سچا دین ہے۔ 
یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوۡنَ الْحَقَّ بِالْبٰطِلِ وَتَکْتُمُوۡنَ الْحَقَّ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ﴿۷۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: اے کتابیو حق میں باطل کیوں ملاتے ہو اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تمہیں خبر ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے کتابیو! حق کوباطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو۔ 
1:فلموں ڈراموں اور گانوں کی تباہ کاریاں جاننے کے لئے امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل ،، ٹی وی کی تباہ کاریاں،، اور ،،گانے باجے کے 35 کفریہ اشعار،،(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کا ضرور مطالعہ کیجئے۔