Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
354 - 520
وَالْوٰلِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلٰدَہُنَّ حَوْلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنۡ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَؕ وَعَلَی الْمَوْلُوۡدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ وَکِسْوَتُہُنَّ بِالْمَعْرُوۡفِؕ لَا تُکَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَہَاۚ لَا تُضَآرَّ وٰلِدَۃٌۢ بِوَلَدِہَا وَلَا مَوْلُوۡدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ٭ وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِکَۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنۡ تَرَاضٍ مِّنْہُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاؕ وَ اِنْ اَرَدۡتُّمْ اَنۡ تَسْتَرْضِعُوۡۤا اَوْلٰدَکُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمْ اِذَا سَلَّمْتُمۡ مَّاۤ اٰتَیۡتُمۡ بِالْمَعْرُوۡفِؕ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوۡۤا اَنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ﴿۲۳۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور مائیں دودھ پلائیں اپنے بچوں کو پورے دو برس اس کے لئے جو دودھ کی مدت پوری کرنی چاہے اور جس کا بچہ ہے اس پر عورتوں کا کھانا پہننا ہے حسب دستور کسی جان پر بوجھ نہ رکھا جائے گا مگر اس کے مقدور بھر ماں کو ضرر نہ دیا جائے اس کے بچہ سے اور نہ اولاد والے کو اس کی اولاد سے یا ماں ضرر نہ دے اپنے بچہ کو اور نہ اولاد والا اپنی اولاد کو اور جو باپ کا قائم مقام ہے اس پر بھی ایسا ہی واجب ہے پھر اگر ماں باپ دونوں آپس کی رضا اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر گناہ نہیں اور اگر تم چاہو کہ دائیوں سے اپنے بچوں کو دودھ پلواؤ تو بھی تم پر مضائقہ نہیں جب کہ جو دینا ٹھہرا تھا بھلائی کے ساتھ انہیں ادا کردو، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں ، (یہ حکم) اس کے لئے (ہے) جو دودھ پلانے کی مدت پوری کرنا چاہے اور بچے کے باپ پر رواج کے مطابق عورتوں کے کھانے اور پہننے کی ذمہ داری ہے۔ کسی جان پر اتنا ہی بوجھ رکھا جائے گا جتنی اس کی طاقت ہو ۔ماں کو اس کی اولاد کی وجہ سے تکلیف نہ دی جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کی وجہ تکلیف دی جائے اور جو باپ کا قائم مقام ہے اس پر بھی ایسا ہی (حکم) ہے پھر اگر ماں باپ دونوں آپس کی