Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
352 - 520
ہوجاتی ہے، اب نہ اس سے رجوع ہوسکتا ہے اورنہ دوبارہ نکاح جب تک یہ نہ ہو کہ عورت عدت گزار کر کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ دوسرا شوہر صحبت کے بعد طلاق دے یا وہ فوت ہوجائے اورعورت پھر اس دوسرے شوہر کی عدت گزارے۔
تین طلاقوں کے بارے میں ایک اہم مسئلہ: 
	تین طلاقیں تین مہینوں میں دی جائیں یا ایک مہینے میں یا ایک دن میں یا ایک نشست میں یا ایک جملے میں بہر صورت تینوں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت مرد پر حرام ہوجاتی ہے۔ تین طلاقوں کے بعد بغیر شرعی طریقے کے مردو عورت کاہم بستری وغیرہ کرنا صریح حرام و ناجائز ہے اور ایسی صلح کی کوشش کروانے والے بھی گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ تفصیل کیلئے علماء اہلسنّت کی کتابوں کی طرف رجوع کریں۔ 
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَاَمْسِکُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ سَرِّحُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ۪ وَّ لَا تُمْسِکُوۡہُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوۡاۚ وَمَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗؕ وَلَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰیٰتِ اللہِ ہُزُوًا۫ وَ اذْکُرُوۡا نِعْمَتَ اللہِ عَلَیۡکُمْ وَمَاۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکُمْ مِّنَ الْکِتٰبِ وَالْحِکْمَۃِ یَعِظُکُمۡ بِہٖؕ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوۡۤا اَنَّ اللہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ﴿۲۳۱﴾٪
ترجمۂکنزالایمان: اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی میعاد آلگے تو اس وقت تک یا بھلائی کے ساتھ روک لو یا نکوئی  کے ساتھ چھوڑ دو اور انہیں ضرر دینے کے لئے روکنا نہ ہو کہ حد سے بڑھو اور جو ایسا کرے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور اللہکی آیتوں کو ٹھٹھا نہ بنالو اور یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے اور و ہ جو تم پر کتاب و حکمت اتاری تمہیں نصیحت دینے کو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ  سب کچھ جانتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اوروہ اپنی (عدت کی اختتامی) مدت (کے قریب) تک پہنچ جائیں تو اس وقت انہیں اچھے طریقے سے روک لو یا اچھے طریقے سے چھوڑ دو اور انہیں نقصان پہنچانے کے لئے نہ روک رکھو تاکہ تم(ان