Brailvi Books

جواری وشرابی کی توبہ
9 - 32
 کی جانب کھڑے مبلِّغِ دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرابیان سننے میں مشغول تھے،میں بھی ایک جانب بیٹھ کر بغور بیان سننے لگا جوں جوں بیان سنتا گیا دل پر چھائی گناہوں کی سیاہی دور ہوتی گئی، مقصدِ حیات سے آگاہی اور فکرِ آخرت سے شناسائی نصیب ہوئی۔ پھر جب اجتماع کے اختتام پر دعا کرائی گئی تو میں نے بارگاہِ الٰہی میں دستِ سوال دراز کردیا، دورانِ دعا جب اپنی نافرمانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے مغفرت کی بھیک طلب کی گئی اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ عذابِ نار سے نجات کی دعائیں مانگی گئیں تو مجھ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی، مجھے بھی اپنے گناہوں کا خیال آنے لگا اور قبر و آخرت کا خوف مجھے ستانے لگا، خوفِ خدا سے میرے جسم کا رواں رواں کانپنے لگا، مجھ پر خوف خدا کا ایسا غلبہ ہوا کہ بے ساختہ میری آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب امنڈ آیا، میں نے گِڑ گِڑا کر ربِّ کریم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گزشتہ گناہوں سے سچی توبہ کی اور آئندہ سنّتوں بھری زندگی گزارنے کا تہیہ کیا۔
	جب اجتماع سے واپس گھر لوٹا توگانوں کی تمام کیسٹوں سے نجات حاصل کرلی اوراپنے نیک ارادے پر استقامت پانے، گناہوں سے خود کو بچانے اور زندگی کو سنتوں کاپابند بنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کو اپنا معمول بنالیا۔