شفایاب ہوچکا ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}خوابِ غفلت سے بیداری
ضلع بہاو لنگر (صوبہ پنجاب، پاکستان)کے ایک رہائشی اسلامی بھائی کابیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے ۔ بدقسمتی سے میں اپنی زیست کے انمول لمحات گناہوں کی تاریک وادیوں میں ضائع کررہا تھا اور بدعملی کا خوگر تھا۔ میرے اندر ایسی برائیاں جنم لے چکی تھیں جنہیں میں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ نمازوں میں سستی کا یہ عالم تھا کہ پنچ وقتہ نماز پڑھنا تو دورکی بات میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے بھی محروم رہتا تھا۔ گانے سننے کا شیدائی تھا اور اسی مقصد کے پیشِ نظر گانوں کی سینکڑوں کیسٹوں کا انبار جمع کر رکھا تھا۔ مزیدآج کل کے نوجوانوں کی طرح سنّتوں سے دور اور فیشن کی محبت میں مخمور تھا۔ برے دوستوں کے ساتھ اُٹھنابیٹھنا، رات گئے تک ان کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہنا میرا روز کا معمول بن چکا تھا۔
جب رات تاخیر سے گھر پہنچتا تو گھر والے ناراض ہوتے اور آوارہ گردی سے بچنے اور جلدی گھر لوٹ آنے کا کہتے مگر مجھ پر ان کی کسی بات کا کوئی اثر نہ ہوتا بلکہ میں اپنی روش پر ہی قائم رہتا۔ میری یہ نازیبا حرکتیں والدہ کے لئے