Brailvi Books

جواری وشرابی کی توبہ
3 - 32
	مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ میری قسمت کا ستارہ چمک اُٹھے گا مجھ جواری پر بھی کرم ہوگا اور میں جوئے کی عادت چھوڑ کر نیکی کی دعوت دینے کی سعادت حاصل کروں گا، گناہوں کی غلاظت سے نکل کر سنّتوں بھری مشکبارپاکیزہ فضاؤں میں پہنچ جاؤں گا اور میرا ظاہر وباطن سنّتِ رسول کی کرنوں سے روشن ومنور ہوجائے گا اور مجھے ہدایت کی راہ پر چلنا نصیب ہوگا۔ سبب کچھ یوں بنا میرے چچا زاد بھائی جو دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہیں وہ اکثر وبیشتر مجھ پر انفرادی کوشش کرتے اور مجھے گناہوں کی گھاٹیوں سے نکلنے اورسنّتوں بھرا مشکبار مدنی ماحول اپنانے کا ذہن دیتے، مگر میں بداعمالیوں کے نشے میں ایسا چورتھا کہ ان کی بات سن کر ٹال دیتا اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرتا، سلسلہ یونہی چلتا رہا۔ مگر قربان جائیے ان کے نیکی کی دعوت دینے کے جذبے پر انہوں نے بھی ہمت نہ ہاری اور وقتاًفوقتاًنیکی کی دعوت دیتے اور گناہوں کے عذابات سے ڈراتے اور سنّتیں اپنا کر شفاعتِ رسول کا حقدار بننے کاجذبہ دلاتے رہے۔ 
	حسبِ عادت ایک مرتبہ میرے پاس تشریف لائے اور مجھے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔ اس بار مجھے انکار کرتے ہوئے حیا آئی چنانچہ میں نے اجتماع میں شرکت کرنے کا اقرار کرلیااور مقررہ دن آنے پر میں سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتیں لوٹنے کے لیے