Brailvi Books

جواری وشرابی کی توبہ
25 - 32
 ہے: مدینے کے تاجدار، رسولوں کے سالار، نبیو ں کے سردار، بِاذنِ پروردگار، جناب احمدِ مختارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ عبرت بنیاد ہے :’’ آخِر زمانہ میں میری امّت کی ایک قوم کو مَسْخ کرکے بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: یارسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خواہ وہ اِس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ آپ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ہیں اوراللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ فرمایا: ہاں خواہ نمازیں پڑھتے ہوں ، روزے رکھتے ہوں ، حج کرتے ہوں ۔ عرض کی گئی: ان کا جرم کیا ہوگا ؟ فرمایا: وہ عورتوں کا گانا سنیں گے، باجے بجائیں گے اور شراب پئیں گے اسی لَھْو و لَعِب (یعنی کھیل کود)میں رات گزاریں گے اور صبح کو بندر اور خنزیر بنادیئے جائیں گے‘‘۔ (عُمدَۃ ُالقاری،کتاب الاشربہ،۱۴/۵۹۳)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}عقائد و اعمال کی اصلاح
	ّٓٓاُردُو بازار (باب المدینہ، کر اچی) کے رہائشی اسلامی بھائی اپنے مکتوب میں سابقہ گناہوں بھرے احوال کچھ اس طرح لکھتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں آنے سے پہلے گمراہ لوگوں کی ہلاکت خیز صحبت کا شکار تھا۔ علمِ