پنجگانہ باقاعدگی سے پڑھنے کی عادت بن گئی ، چہرہ داڑھی شریف کی سنّت سے آراستہ کرلیا، اغیار کے طرزِ لباس کو ترک کرکے سنت کے مطابق سفید مدنی لباس زیبِ تن کرلیا۔ مدَنی ماحول کی برکت سے والدین کے مقام و مرتبے کا بھی علم ہوا ۔ کل تک والدین کے سامنے زبان درازی کرتا تھا مگر اب ان کے ہاتھ چومنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ مدنی کاموں میں حصہ لیتا ہوں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے اخلاق وکردار بہتر ہوئے تو خاندان اور علاقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔تادمِ تحریر مدَنی انعامات کا ذمہ دار ہوں اور اپنی بساط کے مطابق مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! فِلمیں ڈِرامے دیکھنا اور گانے باجے سننا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32صفحات پر مبنی رسالہ’’ گانوں کے 35 کفریہ اشعار‘‘صفحہ 6تا7 پر ہے: گانوں باجوں سے بچنا بے حد ضروری ہے کہ اِس کا عذاب کسی سے بھی نہ سہا جاسکے گا۔ حضرت سیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے منقول ہے’’ :جو شخص کسی گانے والی کے پاس بیٹھ کر گانا سنتا ہے قِیامت کے دن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے کانوں میں پِگھلا ہوا سیسہ اُنڈیلے گا۔‘‘ (کنزُ العُمّال،کتاب اللھوواللعب والتغنی،۱۵/۹۶، حدیث: ۴۰۶۶۲) عُمدَ ۃُالقاری میں