Brailvi Books

جواری وشرابی کی توبہ
23 - 32
 لوگوں کو ہدایت پر لانے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوگئی۔ جب اجتماع گاہ پہنچا تو اسلامی بھائیوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، رات میں بھی دن کا سماں لگ رہا تھا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان فرمارہے تھے۔ وہاں پر موجو د سبھی اسلامی بھائی بڑی دِل جمعی کے ساتھ بیان سن رہے تھے۔ میں بھی ان خوش نصیب عاشقانِ رسول کے جھرمٹ میں بیٹھ گیا اور بیان سننے کی سعادت حاصل کرنے لگا۔ بیان سن کر مجھے پہلی بار یہ احساس ہوا کہ ہائے افسوس! میں نے اپنی ساری زندگی غفلت میں گزار دی، نفس و شیطان نے مجھے اپنے شکنجے میں جکڑے رکھا اور میں اپنے رب  عَزَّوَجَلَّ کو ناراض کرنے والے کاموں میں مگن رہا۔ شرم وندامت سے میرا سر جھکنے لگا اور بقیہ زندگی سنّت کے مطابق گزارنے کا ذہن بننے لگا چنانچہ جب اجتماع کے آخرمیں دعا ہوئی اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے مغفرت کی بھیک طلب کی گئی تو میں نے بھی خوب رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے قبر و آخرت کی بھلائی طلب کی۔ اس اجتماعی دُعا کی بدولت میرے دِل کی سیاہی چھٹنے لگی اور میرے باطن میں ہدایت کا نور روشن ہوگیا۔ بعد ازاں گناہوں سے بچنے، نیکیوں پر استقامت پانے او رمدنی ماحو ل سے وابستہ رہنے کے لئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ مدَنی ماحول مُیَسَّر آیا تو نمازِ