Brailvi Books

جواری وشرابی کی توبہ
14 - 32
	2003؁ء میں میری شادی ہوئی تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں بغیر آپریشن کے اولاد کی نعمت سے نوازا۔ کچھ عرصے بعد ہمارے گھر میں جڑواں بچوں کی ولادت کی خوشی آنے والی تھی۔ مگر یہ خوشی اس وقت ماند پڑگئی جب ڈاکٹر نے یہ بتایا کہ آپریشن کے بغیر ولادت ممکن نہیں ۔ میرے بچوں کی امی نے جب یہ سناتو وہ پریشان ہوگئیں ۔پھر میں بھی اس آپریشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ تعویذاتِ عطاریہ کی بہاریں سن رکھی تھیں چنانچہ میں بھی اپنے مسئلے کے حل کے لئے بستے پر جا پہنچا۔ وہاں موجود اسلامی بھائی کو اپنا مسئلہ بیان کرکے تعویذات حاصل کئے، بتائے گئے طریقے کے مطابق ان کا استعمال شروع کیا۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے میرے جڑواں بیٹوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوگئی۔ یہ مدنی بہار دیکھ کر دعوت اسلامی سے میری محبت وعقیدت مزید بڑھ گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت نگران کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے میں مصروف ہوں ۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ایک اسلامی بھائی کی بار بار انفرادی کوشش کے نتیجے میں مذکورہ اسلامی بھائی نہ صرف خود دعوتِ اسلامی کے