خوب گڑگڑا کر اپنے گزشتہ تمام گناہوں کی معافی مانگی اور اپنے گناہوں بھرے عزائم سے باز رہنے کا عزم بالجزم کیا اور یوں میرے اندر مدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔ اجتماع سے واپسی کے بعد میں نے نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ اپنے آپ کو سنتوں کے سانچے میں ڈھال لیا اور دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر سامانِ آخرت جمع کرنے میں مصروف ہوگیا۔ دعوتِ اسلامی کے مدَنی کا موں میں بھی شمولیت اختیار کرنے لگا اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی دعوتِ اسلامی سے روشناس کروانے لگا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ انفرادی کوشش کایہی سلسلہ جاری و ساری رہا۔ فیضانِ امیرِاہلسنّت سے 2003ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃُ الاولیاء ملتا ن شریف میں ہونے والے بین الاقوامی اجتماع کے لیے عاشقانِ رسول کی ایک بس روانہ کی۔ اسی طرح 2007ء میں چار بسیں بین الاقوامی اجتماع کے لئے روانہ کروائیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے چار ویگنوں کو بھجوانے کی ترکیب ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اخلاص کی دولت سے مالامال فرمائے۔ مزید بڑھ چڑھ کر مدنی کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے، مدنی ماحول کیا اختیار کیا امن وسلامتی میرا مقدر بن گئی ، میری پریشانیاں اور مسائل دور ہونے لگے ۔