عاشقانِ رسول کے قرب کی برکت سے میں نے سرپر سبزسبز عمامہ شریف اور چہرے پر داڑھی شریف سجالی اور سنّت کے مطابق مدَنی حُلیہ بھی اپنالیا۔ میری زندگی میں آنے والا یہ مدَنی انقلاب سبھی کے لئے باعثِ حیرت تھا،بالخصوص والدہ بہت خوش تھیں ، الغرض دعوت اسلامی کا فیضان دیکھ کر تمام گھروالے اس قدر متأثر ہوئے کہ سب سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہوگئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں ذیلی مشاورت کانگران ہونے کی حیثیت سے دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}راہِ ہدایت نصیب ہوگئی
ضلع رحیم یار خان (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ما حول میں آنے سے قبل گناہوں کی تنگ و تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا۔ فلمیں دیکھنے کا شوقین تھا نیز گانا گانے اور ڈانس کرنے کا بھوت بھی سر پر سوار رہتا تھا۔ زندگی کے حقیقی مقصدسے غافل تھا۔ فلمی اداکار بننے اور گلوکاری کی دنیا میں نام کمانے کی آرزو دل میں سمائے بیٹھا تھا۔ اپنے انہی سہانے سپنوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے میں