اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے تحریری رسالے ’’پراسرار بھکاری‘‘ کے صفحہ نمبر 1 پر ’’فردوس الاخبار‘‘ کے حوالے سے حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں :سرکارِمدینۂ منوّرہ، سردارِمکّہ مکرّمہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے: اے لوگو !بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے۔ (فردوسُ الاخبار، ۵/۳۷۵،حدیث:۸۲۱۰)
{1}جواری وشرابی کی توبہ
ضلع گجرات (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے علاقے کوآنکھ میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کا تحریری بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ مدَنی ماحول میں آنے سے پہلے گناہوں میں اس قدر گھرا ہوا تھا کہ مجھے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات برباد ہونے کا احساس تک نہ تھا۔ برے دوستوں کی ہم نشینی