پڑھ کر عربی زبان میں جمعہ کا خطبہ دوں گا٭دونوں خطبوں کے درمیان منبر پر بیٹھنے کی سنّت ادا کروں گا، اِس دَوران دعا مانگوں گا (کہ قَبولیّت کی گھڑی ہے) ٭دوسرے خطبے میں اِتِّباعِ سنّت میں پہلے خطبے کی نسبت آواز دھیمی رکھوں گا۔
{11}پانی پینے کی نیّتیں
٭عبادت پر قُوَّت اورحسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ کیلئے طاقت حاصِل کروں گا٭گلاس بھرنے اور پینے کے دَوران ایک قطرہ بھی ضائع نہیں ہونے دوں گا ٭ بیٹھ کر، بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر،اُجالے میں دیکھ کر،سیدھے ہاتھ سے ،چوس چوس کر، تین سانس میں پیوں گا٭پی چُکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا ٭ گلاس میں بچے ہوئے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں پھینکوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{12}کھانے کی نیّتیں
٭کھانے سے پہلے اور بعد میں کھانے کا وُضو کروں گا (یعنی دونوں ہاتھ پہنچو ں تک دھوؤں گا ) ٭کھانے کے ذَرِیعے عبادت ا ور حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا ۱؎ ٭ اِتِّباعِ سنّت میں زمین پر بچھے ہوئے دسترخوان پر سنّت کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ بھوک سے کم کھانا مناسب ہے، جتنی بھوک ہو اتنا ہی کھانے سے بھی عبادت پر قوت مل سکتی ہے۔البتّہ خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی ،گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں ۔