سلام کے ساتھ اذان کے بعد کی دُعا پڑھوں گا٭ اِقامت سے قبل دُرُود وسلام پڑھ کریہ اعلان کروں گا:اِعتکاف کی نیّت کر لیجئے اورموبائل فون ہو تو بند کر دیجئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{9}امام کے لئے نیّتیں
٭رِضائے الٰہی کے لئے نماز پڑھاؤں گا٭اِتِّباعِ سنّت میں صفیں دُرُست کرواؤں گا ۱؎٭ مقتدیوں اور اہلِ محلہ کے سکھ دکھ میں حصّہ لوں گا، مگر ان سے عامیانہ انداز میں بے تکلف (FREE) نہیں بنوں گا (اگر غیر سنجیدگی آئی توسمجھو وقار رخصت ہوا) ان کو نیکی کی دعوت پیش کروں گا ٭ یقینی معلومات ہونے کی صورت ہی میں مسئلے کا جواب دوں گا ورنہ معذِرت کر لوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10} خطبے کی نیّتیں
٭رِضائے الٰہی کیلئے محراب کی بائیں جانب منبر پربیٹھ کر اذانِ خطبہ کا جواب دینے کے بعد کھڑے ہوکر، قبلے کو پیٹھ کئے آہستہ سے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ ہو سکے تو حسبِ موقع اس طرح اعلان کیجئے:اپنی اَیڑیا ں ،گردنیں اور کندھے ایک سِیدھ میں کرکے صف سیدھی کرلیجئے ،(اپنی ایڑیا ں فرش پر بنی ہوئی پٹّی کے اگلے سرے پر اس احتیاط سے رکھئے کہ ایڑی کا کوئی حصّہ پٹّی کے اوپر نہ رہے نہ زیادہ آگے رہے۔ جہاں صرف لکیر لگی ہو وہاں یوں اعلان کیا جائے :لکیر کے اگلے سِرے پر اس احتیاط سے کھڑے ہوں کہ ایڑی کا کوئی حصّہ لکیر کے اوپر نہ رہے۔) دو آدَمیوں کے بیچ میں جگہ چھوڑنا گناہ ہے ، کندھے سے کندھاخوب اچّھی طرح ملا کر رکھناواجب ، صف سیدھی رکھنا واجب اور جب تک اگلی صف (دونوں کونوں تک) پوری نہ ہوجائے جان بوجھ کر پیچھے نماز شروع کردینا تَرک ِواجب، ناجائز اور گناہ ہے۔ 15 سال سے چھوٹے نا بالِغ بچّوں کو صَفوں میں کھڑا نہ رکھئے،انہیں کونے میں بھی نہ بھیجئے چھوٹے بچّوں کی صف سب سے آخرمیں بنائیے۔