مسلمان راستے میں ملا اُسے سلام کروں گا٭سلام کرنے والے کو جواب دوں گا٭ بن پڑا تو کم از کم ایک مسلمان کورغبت دلا کر نماز کیلئے ساتھ لیتا جاؤں گا٭مسجدکی زیارت کروں گا٭مسجد میں داخِل ہوتے وَقت سیدھے اور باہَر نکلتے وقت اُلٹے پاؤں سے پہل کر کے اِتِّباعِ سنّت کروں گا٭ داخِل ہونے اور باہَر نکلنے کی مسنون دعائیں ۱؎ (اوّل آخِر دُرُودشریف کے ساتھ) پڑھوں گا ٭اِعتِکاف کروں گا ( اِس اِعتِکاف کے لئے روزہ شرط نہیں اوریہ ایک لمحے کا بھی ہوسکتا ہے)٭مسلمانوں سے سلام و مُصافَحہ کروں گا٭اَمْـــرٌ بِالْمَعْرُوْف وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (یعنی نیکی کا حکم دینا اور بُرائی سے منع کرنا) کروں گا ٭نمازِ با جماعت میں مسلمانوں کے قُرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا ۔
{7}دعا مانگنے کی نیّتیں
٭اللہُربُّ العزّت کی اطاعت کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر اِتِّباع سنّت میں دعا مانگوں گا٭ شروع میں حمدوصلوٰۃ اور آخِر میں دُرُود شریف پڑھوں گا۔
{8}مُؤَذِّن کے لئے نیّتیں
٭رِضائے الٰہی کے لئے اذان دوں گا پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پھر دُرُود و سلام پڑھ کر یہ اعلان کروں گا:’’ گفتگواور کام کاج روک کر اذان کا جواب دیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمایئے‘‘٭اذان دینے کی سنّتوں اور آداب کا خیال رکھوں گا ٭ اوّل آخِر دُرُود و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ مسجد میں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ۔اےاللہ(عَزَّ وَجَلَّ)تو اپنی رَحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے۔مسجد سے نکلنے کی دعا:اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔اے اللہ ( عَزَّ وَجَلَّ) ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (مسلم ص۳۵۹ حدیث۷۱۳)