مجبوری یا نَماز فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہوا تو ایثار کروں گا٭بار بار دروازہ بجاکراندر والے کو ایذا نہیں دوں گا٭اگرکسی نے بار بار میرا دروازہ بجایاتو صبر کروں گا ٭درو دیوار پر کچھ نہیں لکھوں گانہ وہاں لکھا ہوا پڑھوں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} وُضو کی نیّتیں
٭ حکمِ الٰہی بجا لاتے ہوئے وُضو کرتا ہوں ۱؎ ٭ بِسْمِ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا ٭اِتِّباعِ سنّت میں مِسواک کروں گا اوراِس کے ذَرِیعے ذِکر و دُرُود کیلئے منہ کی پاکیزگی حاصِل کروں گا٭مکروہات اور٭پانی کے اِسراف سے بچوں گا ٭ فرائض ،سُنَن اور مُسْتَحَبّاتکا خیال رکھوں گا٭ہر عُضْو دھونے کے دَوران دُرُود شریف پڑھوں گا٭ فارغ ہو کر یہ دُعا۲؎ پڑھوں گا٭آسمان کی طرف دیکھ کر کلمۂ شہادت اور سُوْرَۃُ الْقَدْر پڑھوں گا ٭ آخِر میں باطِنی وُضو کیلئے گناہوں سے توبہ کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6} مسجد میں جانے کی نیّتیں
٭ نمازکے لئے جاتا ہوں ٭ مُؤذِّن کی دعوت (یعنی نما ز کیلئے بلانا)قَبول کرتا ہوں ٭جو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ اَحناف کے نزدیک بغیر نیّت بھی وُضو ہوجائے گا مگر ثواب نہیں ملے گا۔۲؎دُعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ترجمہ :اے اللہ عزوجل مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اور مجھے پاکیزہ لوگوں میں شامل کردے۔(ترمذی ج۱ ص۱۲۱حدیث ۵۵)