صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}جوتے اُتارنے کی نیّتیں
٭ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر پہلے اُلٹاجوتا اُتاروں گا پھر سیدھا٭ اگر مسجد میں لے جانا ہوا تو دونوں جوتوں کے تلوے آپس میں رگڑ کر گرد وغیرہ باہَر ہی گرادوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} بیتُ الْخَلاجانے کی نیّتیں
٭بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرسر ڈھانپ کراوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ مسنون دُعا۱؎ پڑھ کر داخِل ہونے میں اِتّباعِ سنّت میں اُلٹے پاؤں سے پہل کروں گا٭سَتْرکُھلا ہونے کی صورت میں قبلے کی طرف منہ اور پیٹھ کرنے سے بچوں گا٭ نکلتے وقت اتّباعِ سنّت میں پہلے سیدھا پاؤں باہَر رکھوں گا٭ باہَرنکل آنے کے بعد اوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ مسنون دعا۲؎پڑھوں گا٭عوامی یا مسجد کے اِستنجا خانے پراگرقِطار ہوئی تو صبرکے ساتھ اپنی باری کا انتِظار کروں گا٭اگر کسی کو زِیادہ حاجت ہوئی اور مجھے سخت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ بیت الخلا میں جانے کی دعا:بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔ترجمہ : اللہ کے نام سے شروع،یا اللہ ! میں ناپاک جِنّوں (نرومادہ) سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔(کِتابُ الدّعاء لِلطّبَرانی ص ۱۳۲حدیث۳۵۷)۲؎ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَا فَانِیْ ۔ترجمہ : اللہ تعالی کے لئے سب خوبیاں ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کیا اور مجھے عافیت (راحت) بخشی۔( ابن ماجہ ج۱ ص۱۹۳ حدیث ۳۰۱)بہتر یہ ہے کہ ساتھ میں یہ دُعا بھی ملا لیجئے اِس طرح دو حدیثوں پرعمل ہو جائیگا،چُنانچِہ چاہیں تو بڑی دعا سے قبل ہی یہ کہہ لیجئے: غُفْرَانَکَ۔ترجمہ : میں اللہ عزوجل سے مغفِرت کا سُوال کرتا ہوں۔(ِ تِرمِذی ج۱ص۸۷حدیث ۷)