Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
41 - 43
کی تلقین کروں گا ۱؎٭ ہو سکا تو اس کا غم دور کرنے میں عملی تعاون کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{71}جنازے میں شرکت کی نیّتیں 
	٭رِضائے الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ کیلئے حقِّ مسلم ادا کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھ کر تدفین تک شریک رہوں گا٭مرحوم کیلئے دعائے مغفرت وایصالِ ثواب کروں گا ٭ اپنا جنازہ اُٹھنا یاد کرتے ہوئے ہو سکا تو اشکباری کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{72}قبرِستان جانے کی نیّتیں 
	٭قبرِستان میں داخلے کی دعا پڑھوں گا۲؎٭ اہلِ قبور کو ایصالِ ثواب کروں گا ٭قبریں دیکھ کر اپنی موت یاد کرکے ہو سکا تو آنسو بہاؤں گا٭ وہاں کی شرعی احتیاطوں پر عمل کروں گا(مثلاً قبر پر پاؤں نہ رکھوں گا ، نہ ہی بیٹھوں گا، قبر پر اگر بتیاں نہیں سُلگاؤں گا،قبریں مِٹا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
    ۱؎فرمانِ مصطَفٰی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس نے کسی مصیبت زدہ کو تسلّی دی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُسے جنّت کے ایسے دوحُلّے پہنائے گا جن کی قیمت ساری دنیا نہیں ہوسکتی۔(مُعْجَم اَ وْسَطج۶ص۴۲۹حدیث ۹۲۹۲)
۲؎ وہ دعا یہ ہے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ لَـنَا سَلَفٌ وَّنَحنُ بِالْاَثَر۔ایقَبْر والو! تم پر سلام ہو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔(عا لمگیری ج ۵ ص ۳۵۰ )