Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
38 - 43
{65}پردے کی نیّتیں 
(اسلامی بہنوں کے لئے)
	٭ شَرْ عی اِجازت کے تحت گھر سے باہَر نکلنا ہوا تو بہ نیتِ ثواب مکمَّل شَرْعی پردہ کر لوں گی، آتے جاتے اپنی گلی میں بلکہ (فلیٹ ہوا تو )سیڑھی پر بھی پردہ قائم رکھتے ہوئے چِہرے پر نِقاب ڈالے رہوں گی ٭جاذبِ نظر بُرقَع اوڑھ کر باہَر نہیں نکلوں گی ٭ نامحرم سے بات کرنے کی نوبت آئی تو حکمِ قراٰنی پر عمل کرتے ہوئے لوچ دار یعنی نرم وملائم گفتگو سے بچوں گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{66}سُرمہ لگانے کی نیّتیں 
	٭ سو تے وقت آنکھوں میں سُرمہ لگانے کی سنّت پر عمل کروں گا٭ سیاہ سرمہ یا کاجل زینت کی نیّت سے نہیں لگاؤں گا ۱؎٭کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں ، کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں (الٹی) میں دو ،تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگاؤں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{67}سونے کی نیّتیں 
	٭ احتیاطاً تجدیدِ ایمان اور ہر گناہ سے توبہ کروں گا٭ باوضو،سونے کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱؎؎زینت کی نیّت سے مرد کوسُرمہ لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔ (عالمگیری ج۵ ص۳۵۹)