Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
37 - 43
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{63}سر اور داڑھی کے بالوں میں مِہندی لگانے کی نیّتیں 
	٭مستحب پر عمل کرنے کا ثواب کمانے کیلئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرسفید بالوں کو(پِیلی یا سُرخ)  مہندی سے رنگتا ہوں  ۱؎  ٭ مہندی (خاص طور پر سر پر)لگا کر نہیں سوؤں گا ۔(بینائی جاتے رہنے کا اندیشہ ہے)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{64}اسلامی بہنوں کیلئے مہندی لگانے کی نیّتیں 
	٭  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کر حکمِ حدیث  پر عمل کرتے ہوئے مہندی سے ہاتھ رنگوں گی ٭جِرم دار(یعنی جس کی تہ جمتی ہو ایسی ) مہندی نہیں لگاؤں گی٭مہندی سے رنگے ہوئے ہاتھ ( بلکہ بِغیرمِہندی کے بھی ) نامَحرم پر ظاہر نہیں ہونے دوں گی ۲؎ ٭ چھوٹے بچّوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی نہیں لگاؤں گی۔ ۳؎ (چھوٹی بچّیوں کو لگانے میں حرج نہیں )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
     ۱؎  ’’شرحُ الصُّدور‘‘ صفحہ152پر حضرت سیِّدُنااَنَس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے: جوشخص داڑھی میں خِضاب (کالے خِضاب یا کالی مہندی کے علاوہ مَثلاً لال یازَرد مہندی کا) لگاتا ہو۔ انتِقال کے بعدمُنْکَر نَکِیر اُس سے سُوال نہ کریں گے۔  مُنْکَر کہے گا:اے نَکِیر ! میں اُس سے کیونکر سُوال کروں جس کے چِہرے پر اسلام کا نور چمک رہا ہے۔۲؎غیر محرموں کی نظر سے ہتھیلیاں بچانے کیلئے دعوتِ اسلامی والیوں میں کالے دستانے رائج ہیں جو کہ نہایت عمدہ انداز ہے، خصوصاً عرب خواتین میں بھی یہ دستانے پہنے جاتے ہیں۔۳؎بچوں کے ہاتھ پاؤں میں بِلاضَرورت مہندی لگانا ’’ناجائز‘‘ ہے، عورت خود اپنے ہاتھ پاؤں میں لگاسکتی ہے، مگر لڑکے کو لگائے گی تو گنہگار ہوگی ۔ (بہارِ شریعت ج۳ ص۴۲۸)