چاہئے) ٭کسی کی کوئی چیز (مَثَلاًتولیہ ،چادر،کنگھا نیزاِستِنجا خانے جانے کیلئے دوسروں کے چپّل وغیرہ) استِعمال نہیں کروں گا ٭اپنے لئے،گھروالوں ،احباب اور ساری اُمّت کیلئے دعائیں کروں گا ٭چاند رات کوہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے کا مسافر بنوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{61}ناخن کاٹنے کی نیّتیں
٭ جمعے کے دن ناخن کاٹ کر مستحب پر عمل کروں گا٭پیارے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ارشاد فرمائی ہوئی ترتیب کے مطابق ہاتھوں کے ناخن کاٹوں گا ۱؎ ٭ناخن کا تَراشہ (یعنی کٹے ہوئے ناخن) بیتُ الْخَلا (WASH ROOM) یا غسل خانے میں نہیں ڈالوں گا(کیونکہ یہ مکروہ ہے اور اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے)۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{62}زُلفیں رکھنے کی نیّتیں
٭سنّت کے مطابِق آدھے کان تک یاپورے کان تک یاکندھوں سے چُھوجانے تک زُلفیں رکھوں گا۲؎٭سرکے تمام بال پورے رکھوں گا ،قَلموں وغیرہ کے پاس سے نہیں صرف گُدّی کی طرف سے کٹواؤں گا ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے مروی ہے، کہ دہنے (یعنی سیدھے )ہاتھ کی کلمے کی انگلی سے شروع کرے اور چھنگلیا پر ختم کرے پھر بائیں(یعنی الٹے) کی چھنگلیا سے شروع کر کے انگوٹھے پر ختم کرے۔ اس کے بعد دَہنے (یعنی سیدھے ) ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن تَرشوائے، اس صورت میں دَہنے(سیدھے) ہی ہاتھ سے شروع ہوا اور دَہنے (سیدھے) پر ختم بھی ہوا۔ (درمختار ج۹ص۶۷۰، بہارِ شریعت ج۳ ص ۵۸۳ تا ۵۸۴ )۲؎ مرد کیلئے کندھوں سے نیچے تک زلفیں بڑھانا حرام ہے ۔