لئے مقرَّرہ وَقت کے اندر اندر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی کارکردگی جمع کروادوں گا٭ کارکردَگی ناقص مانی گئی تو کسی کو الزام دینے کے بجائے اسے اپنے اِخلاص کی کمی تصوُّر کروں گا ٭ اچّھی کارکردگی کو اپنا کارنامہ نہیں ربِّ کریم عَزَّ وَجَلَّ کی عطا سمجھوں گا٭عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی کلمات سننے کی خواہِش دَباؤں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{60} دعوتِ اسلامی کے اِجتماعی اعتکاف کی نیّتیں
٭ رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخِری دس دن (یا پورے ماہ) کے سنّتِ اعتِکاف کیلئے جا رہا ہوں ٭روزانہ پانچوں نَمازیں پہلی صَف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ با جماعت ادا کروں گا٭روزانہ تہجُّد ، اِشراق، چاشْتْ ،اَوّابِین اور کم از کم طاق راتوں میں صلوٰۃُ التَّسبیح ادا کروں گا٭ تِلاوت اور ذکر ودُرُود کی کثرت کروں گا ٭اعتکاف کے جَدْوَل پر عمل کرتے ہوئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شریک ہوں گا٭ (عالمی مَدَنی مرکز میں معتکف ہوا توروزانہ اور کہیں دوسرے مقام پر اعتکاف کیا اور ابتدائی 20روزوں میں مدنی چینل کے ذَرِیعے خارج مسجد ترکیب بنی تو) از ابتداتا انتہا مَدَنی مذاکروں میں شرکت کروں گا٭زبان،آنکھ اور پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاؤں گا٭کسی سے ایذا پہنچی توعَفْوو درگزر سے کام لیتے ہوئے صِرْف وصِرْف نرمی اورصَبْر سے کام لوں گا ٭مسجِد کو ہر طرح کی بد بُو اور آلودَگی سے بچاؤں گا ٭بہ نیّتِ حیا سونے میں ’’پردے میں پردہ‘‘ کا ہر طرح سے خیال رکھوں گا (سوتے وقت پاجامے پر تہبند باندھ کر مزید اوپر سے چادر اوڑھ لینی مفید ہے۔مَدَنی قافِلے میں ، گھر میں اور ہر جگہ اس کا خیال رکھنا