Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
34 - 43
  میں واپسیِ سفرکے دونَفْل پڑھوں گا٭حسبِ حال مزید اچّھی اچّھی نیتیں کرتا رہوں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{57}لنگرِ رسائل کی نیّتیں 
 	٭لنگرِ رسائل کے ذَرِیعے راہِ خدا میں خرچ ، نیکی کی دعوت اور اِشاعتِ علمِ دین کا ثواب کماؤں گا٭ جسے رسالہ یا کتاب یاV.C.D. تحفے میں دوں گا حتَّی الامکان اُس سے پڑھنے /سننے کا ہَدَف بھی لے لوں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{58}مَدَنی مشورہ کرنے اور دینے کی نیّتیں 
	٭مشورہ کرنے کی سنّت پر عمل اوراچّھا مشورہ دینے والے کی حوصلہ افزائی کروں گانیزناقص مشورہ دینے والے کی دل شکنی سے بچوں گا ٭کسی کے مشورے پر عمل کے نتیجے میں نقصان اٹھانا پڑا تو اُس کو اِس کا ذمّے دار نہیں ٹھہراؤں گا ٭ جب کوئی مجھ سے مشورہ مانگے گا تو دِیانت داری کے ساتھ دُرُست مشورہ دوں گا ٭ اپنے دئیے ہوئے مشورے پر ہی عمل کا اِصراراور عمل نہ کیا تو ناراضی کا اظہار نہیں کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{59}مَدَنی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے میں نیّتیں 
	٭ریاکاری سے بچتے ہوئے مدنی مرکز کے حکم پر عمل اور ذِمّے دار کی دلجوئی کے