Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
33 - 43
{56} مَدَنی قافلے میں سفر کی نیّتیں 
	٭اگر شَرْعی مِقدار کا سفر ہو ا توگھر میں روانگیِ سفر کی غیر مکروہ وقت میں دو رَکعت نَفل ادا کروں گا ٭ہر بار سب کے ساتھ مل کر سُواری کی دُعا،احتیاطی توبہ وتجدیدِ ایمان اور گناہوں سے توبہ کروں گا٭امیرِ قافِلہ کی اطاعت اورمَدَنی قافلے کے جَدْول کی پابندی کروں گا٭زبان، آنکھوں اور پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاؤں گا ٭ہرموقع پر ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ پر عمل جاری رکھوں گا ٭وُضُو ، نَماز اور قراٰنِ کریم پڑھنے میں جوغَلَطیاں ہیں وہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہ کر دُرُست کروں گا ۔ (جو جانتا ہووہ یہ نیّت کرے کہ سکھاؤں گا) ٭سنّتیں اور دعائیں سیکھوں اور سکھاؤں گا ٭تمام فَرض نَمازیں مسجِد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ با جماعت ادا کروں گا٭تَہجُّد، اِشراق ، چاشت اوراَوّابین کے نوافِل اور صلوٰۃُالتّوبہ پڑھوں گا ٭’’صدائے مدینہ‘‘ لگاؤں گا یعنی نَمازِ فَجر کے لئے مسلمانوں کو جگاؤں گا٭موقع ملا تو درس دوں گا اور سنّتوں بھرا بیان کروں گا ٭مسلمانوں سے       پُر تپاک طریقے پر ملاقات کر کے ان پر خوب انفرادی کوشِش کروں گا اور مَدَنی قافِلے میں ہاتھوں ہاتھ سفر کیلئے تیّار کروں گا٭ اپنے لئے ، گھر والوں کیلئے اور امّتِ مسلمہ کیلئے دُعائے خیر کروں گا ٭ ہر وَقت ساتھ رہنے میں حق تلفیوں کا اِمکان بڑھ جا تاہے لہٰذا واپَسی پر فرداً فرداً انتِہائی لَجاجَت کے ساتھ مُعافی مانگو ں گا ٭ (شرعی) سفر سے واپَسی پر گھر والوں کیلئے تحفہ لے جانے کی سنّت ادا کروں گا٭ (سفر اگر شَرعی ہوا تو) مسجِد میں آ کر غیر مکروہ وَقت