Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
31 - 43
کرکے اس کا بھی دل خوش کروں گا(اپنے دل میں ناگواری پیدا ہونے کی صورت میں اُسے اِس بات کااحساس نہیں ہونے دوں گا اور جھوٹ بھی نہیں بولوں گا کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی) ٭اس کی جھوٹی تعریف نہیں کروں گا ٭غیبت وچغلی وغیرہ نیزفُضول گوئی سے بچوں گا ٭بِلاضرورت سُوالات نہیں کروں گا ۱؎٭دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لئے اس پر انفرادی کوشش کروں گا  ٭وقتِ رخصت (اچّھا !خدا حافظ !وغیرہ کہنے کے بجائے )سلام کروں گا ۔ (سلام کے بعد خدا حافِظ کہنے میں حرج نہیں )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{54}مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرنے کی نیّتیں 
    ٭ رِضائے الٰہی کیلئے نیکیوں میں اضافے،ان پر استِقامت پانے اورگناہوں سے بچنے کی کوشش کے ضِمْن میں روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جَمْع کروا ؤں گا ٭اگر نُمایاں تعداد میں مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوا تو رِیا کے حملوں سے بچنے کیلئے بِلاضَرورت کسی پر عَدَد ظاہِر نہیں کروں گا ٭ جن کا عمل کم ہوا اُن کو حقیر جاننے سے بچوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱؎مَثَلاً : کہاں سے آ رہے ہو؟ کہاں جا رہے ہو؟وہاں کیا کام ہے ؟کہاں ملازمت ہے؟ والد صاحب کیا کام کرتے ہیں؟بچّے کتنے ہیں؟کتنے بھائی بہن ہیں؟کہاں تک تعلیم ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔