Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
28 - 43
 گا ٭سلام کے بعدگَرْم جوشی سے ہاتھ ملا ؤں گا ٭ حتَّی الامکان نیچی نگاہیں کئے بات چیت کروں گا ( نیچی نگاہیں کر کے انفرادی کوشِش کرنے سے نیکی کی دعوت کا فائدہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  مزید بڑھ جائے گا) ٭سنّت پر عمل کی نیّت سے مُسکرا کر بات کروں گا ٭سامنے والے کے حسبِ حال سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت یامَدَنی قافِلے میں سفر یامَدَنی اِنعامات پر عمل کا ذِہن دینے کی سعی کروں گا  ۱؎٭اگر انفِرادی کوشش کا اچّھانتیجہ سامنے آیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کا کرم سمجھوں گا اور شکرِ الٰہی بجالاؤں گا اور اگر کوئی ناخوشگوار بات پیش آئی تو سامنے والے کو سخت دل وغیرہ سمجھنے کے بجائے اِسے اپنے اِخلاص کی کمی تصوُّر کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{50}بُرائی سے منع کرنے کی نیّتیں 
           ٭رضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ پانے اورثوابِ آخرت کمانے کے لئے بُرائی سے منع کروں گا ٭حتَّی الامکان تنہائی میں اور خوب نرمی سے سمجھاؤں گا ٭ بِالفرض اُس نے نامناسب انداز اختیار کیا تو صبر کروں گا اور اصلاح قبول کی تو اُسے اپنا کمال نہیں بلکہ ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی  عطا سمجھوں گا ٭ ناکامی کی صورت میں اُسے ضدّی وغیرہ سمجھنے کے بجائے اپنے اِخلاص کی کمی تصوُّر کروں گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
    ۱ ؎  نئے اسلامی بھائی کو ایک دم سے داڑھی رکھنے اورعمامہ شریف پہننے کی تلقین کے بجائے  نَماز کی فضیلت وغیرہ بتائی جائے۔ ہاںجس سے بات کر رہے ہیں وہ’’ شَیوڈ‘‘ ہے اورظنِّ غالب ہے کہ اِس کو منڈانے سے توبہ کروا کر داڑھی بڑھانے کا کہیں گے تو مان جائے گا تب تو اُس کو داڑھی مُنڈانے سے منع کرنا واجِب ہو جائے گا،مگر عُمُوماً نئے اسلامی بھائی پر’’ ظنِّ غالِب‘‘ ہونا دشوار ہوتا ہے، عمل کے جذبے کی کمی کا دَورہے، نئے اسلامی بھائی کو داڑھی رکھنے کا اصرار کرنے پر ہو سکتا ہے آیِندہ آپ کے سامنے آنے ہی سے کترائے۔