کچھ نذرانہ پیش کروں گا ۱؎٭بے حساب مغفِرت کی دعا کیلئے درخواست کروں گا ٭امتحاناً سُوال نہیں کروں گا ٭ مسئلہ معلوم کرنا ہوا تو اجازت لے کر باادب عرض کروں گا٭اپنے کارنامے سنانے کے بجائے تعظیماً دوزانو بیٹھ کر سر جھکائے خاموش رہ کر اُن کی گفتگو سے فیض یاب ہوں گا٭ ان کی مرضی کے خلاف زیادہ دیر حاضِر رہنے پر اِصرار نہیں کروں گا ٭ اجازت لے کر رخصت ہوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{48} مزارات پر حاضری کی نیّتیں
٭رِضائے الٰہی کے لئے باوُضُو مزار پرحاضِری دوں گا ٭قدموں کی طرف سے آ کر چار ہاتھ دُور رہتے ہوئے قبلے کو پیٹھ اور صاحِبِ مزار کے چہرے کی طرف رُخ کرکے ہاتھ باندھ کر عرض کروں گا: اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا سَیِّدی ( یعنی آپ پر سلام ہو اے میرے سردار!) ٭ ایصالِ ثواب کروں گا٭ ان کے وسیلے سے دعا کروں گا٭مزار شریف کو پیٹھ کرنے سے حتَّی الامکان بچوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{49} نیکی کی دعوت اورانفِرادی کوشش کی نیّتیں
٭ اللہ عَزَّوَجَل کی رِضا کی خاطِر نیکی کی دعوت دینے کیلئے انفِرادی کوشِش کروں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎ چیز دینے کے بجائے علماء کو رقم دینا زیادہ مفید ہوتا ہے کیوں کہ ہم نے جو چیز پیش کی ہو سکتا ہے وہ ان کو کام نہ آئے۔