کسی بھی مسلمان کی غیبت نہیں کروں گا ٭ چِیخمچاخ کرنے، غیر مُہذَّب فِقرے بولنے اور ہر طرح کی بد اَخلاقی سے خود کو بچاتے ہوئے طَلَبہ کو اعلیٰ اَخلاق کی تعلیم دینے کی سعی کروں گا ٭ طَلَبہ کووقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دیتا رہوں گا٭ خود بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں میں سفر کیاکروں گا٭قراٰنِ کریم پڑھانے میں تجوید کے قواعِد مَلحُوظ رکھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{43}تِلاوت کرنے کی نیّتیں
٭قراٰنِ کریم کی بہ نیّت ثواب زیارت کروں گا، تعظیماًچُھوؤں گا، چوموں گا، آنکھوں سے لگاؤں گا اور سر پر رکھوں گا٭ اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کرتے ہوئے اعوذُ اوربِسمِ اللہ پڑھ کرتلاوت کروں گا٭قواعدِ تجوید یعنی حروف کی درست مخارِج کے ساتھ ادائیگی، رُموزِ اوقاف ،مَعروف طریقے اورمَدّات کا خیال رکھتے ہو ئے ٹھہر ٹھہر کر پڑھوں گا٭ باوُضو قبلہ رُو دوزانو بیٹھ کر تلاوت کروں گا٭حکمِ حدیث پر عمل کرتے ہوئے دورانِ تلاوت رؤوں گا رونا نہ آیا تو رونے جیسی شکل بناؤں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{44}تِلاوت سننے کی نیّتیں
٭رِضا ئے الٰہی کیلئے حکمِ قراٰنی پر عمل کرتے ہوئے کان لگا کر خوب توجُّہ کے ساتھ چپ چاپ تلاوت سنوں گا٭ اپنے اختیارمیں ہوااور دل میں اِخلاص پایا تو حکمِ حدیث پر عمل کرتے ہوئے اشکباری کرتے ہوئے اور یہ نہ ہو سکا تو رونے والوں جیسی صورت بنائے تلاوت سنوں گا۔