جہاں جہاں ضرورت ہو گی انڈر لائن کروں گا ٭ یادداشت کے اشارے لکھوں گا ٭ کتابت وغیرہ میں شَرْعی غَلَطی ملی تومصنّف یا نا شِرین کو تحریراً مُطَّلع کروں گا ۔(ناشِرین و مصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{41} دینی مدرَسے میں پڑھنے کی نیّتیں
٭رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ پانے کے لئے علمِ دین حاصل کروں گا ٭ شدید مجبوری کے بِغیرچُھٹّی نہیں کروں گا ٭دَرَجے میں باوُضو،تعظیمِ علمِ دین کے لئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر شریک ہوا کروں گا ٭دینی کُتُب اوراساتِذہ کا ادب کروں گا ٭جو سیکھوں گا وہ دوسروں کو سکھانے میں بُخْل نہیں کروں گا ٭ مدرَسے کے جَدْوَل پر عمل کروں گا ٭ وقف کی اشیاء میں غیر شرعی تصرُّف نہیں کروں گا ٭مَدَنی انعامات پر عمل، مَدَنی قافِلوں میں سفر اور دیگر مَدَنی کام کرتا رہوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{42}علمِ دین/قراٰنِ مبین پڑھانے کی نیّتیں
٭رضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ پانے کیلئے پڑھاؤں گا٭درجے میں باوُضو ہوکر تعظیمِ علمِ دین(یا تکریمِ قرانِ مبین) کے لئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر شریک ہوا کروں گا ٭ اگر طلبہ کو کوئی بات سمجھ نہ آئی تو بار بار سمجھانے میں سُستی نہیں کروں گا ٭کسی استاذ یا طالبِ علم بلکہ