Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
23 - 43
{38}کمپیوٹر کے متعلق نیّتیں 
	 ٭گناہوں بھرے مناظر دیکھنے سے بچوں گا٭ اگر اچاناک عورت کی تصویر اسکرین پر آ گئی تو فوراً نظر ہٹا لوں گااور اُسے دور کردوں گا٭ ضَرورت پوری ہو جانے پر اِسراف سے بچنے کیلئے فوراً بند کردوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{39} مَدَنی چینل دیکھنے کی نیّتیں 
	٭رِضائے الٰہی کیلئے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ 12منٹ مَدَنی چینل دیکھوں گا ٭ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرآن آف کروں گا٭ آن ہونے کی صورت میں اگر کوئی ایک بھی دیکھنے یا سننے والا موجود نہ ہوا تو اِسراف سے بچنے کی نیّت سے فوراً بند کر دوں گا٭علمِ دین حاصِل کرنے کیلئے دیکھوں گا٭جب  جب صَلُّوا عَلَی الْحَبِیبسنوں گا دُرُودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{40}دینی کتاب پڑھنے کی نیّتیں 
	٭رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے، ہو سکا تو باوُضُو اور قِبلہ رُو ہو کرمُطالَعَہ کروں گا ٭ موقع کی مناسَبَت سےعَزَّوَجَلَّ، صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم،رضی اللہ تعالٰی عنہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  پڑھوں گا ٭اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو عُلَماء سے پوچھ لوں گا٭اپنی ذاتی کتاب پر