Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
22 - 43
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{36}بجلی استعمال کرنے کی نیّتیں 
	٭کمپیوٹر،فریج ، واشِنگ مشین ،گیزر A.C.، پنکھا، بتّی وغیرہ چلا تے وَقْت بہ نیّتِ ثواب بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھوں گا٭جہاں ایک بلب سے کام چل سکتا ہو گابِلا ضَرورت زائد بلب روشن نہیں کروں گا ٭ ضَرورت پوری ہو چکنے پر اِسراف سے بچنے کی نیّت سے  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط  پڑھ کر فوراً بند (OFF) کر دوں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{37}پنکھا یا A.Cیا واشنگ مشین چلانے کی نیّتیں 
	٭نَماز پڑھتے وَقْت چلا رہے ہوں تو یہ نیّت کر یں : خُشوع(یعنی دل جمعی) پر مدد حاصِل کرنے کی نیّت سے پنکھا یا A.C.چلاؤں گا٭ سونے کیلئے چلاتے وقت:نیند پر مدد حاصِل کرنے اور نیند کے ذَرِیْعے عبادت پر قُوَّت پانے کیلئے  پنکھا ( یاA.C.)چلارہا ہوں ٭ضَرورت پوری ہو جانے کے بعد نیّت کیجئے: اِسراف سے بچنے کیلئے بندکررہا ہوں ٭ دوسروں کی موجودگی میں نیّت:گھر کے دوسرے افرادیا مہمانوں کو فرحت پہنچانے اور ان کی دل جوئی کے لئے پنکھا یاA.C. چلارہا ہوں ٭ صَفائی کی سنّت پر مدد حاصِل کرنے کیلئے واشِنگ مشین آن(on)کر رہا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد