Brailvi Books

ثواب بڑھانے کے نسخے
19 - 43
کوضَرورت ہوئی تو ممکنہ صورت میں مدد کروں گا٭ اگر ان کی طرف سے ایذا پہنچی تو صبر کروں گا اور صلۂ رِحمی جاری رکھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{30}تجارت کی نیّتیں 
   ٭ صرف رزقِ حلال کماؤں گا ٭مُعامَلات (مَثَلاً خرید و فروخت) میں دِیانت داری سے کام لوں گا٭حِرْص سے بچوں گا ٭اپنے مال کی جھوٹی تعریف نہیں کروں گا ٭جھوٹ ، دھوکا بازی ،وعدہ خلافی،خیانت،غیبت،چُغلی ، بداَخلاقی ، اَبے تبے اور تُو تڑاق والے غیر مُہذَّب اندازِ گفتگو اور مسلمانوں کی دل آزاریوں سے بچوں گا٭ دکان پر ملنے والے فارغ اوقات  ( کسی کی حق تلفی نہ ہو اِس طرح) ذِکر و دُرُود یا دینی مطالعے میں گزارنے کی سعی کروں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
{31}مُلازَمت کی نیّتیں 
	٭سونپا گیا کام دِیانت داری(یعنی ایمان داری )سے کروں گا٭اگر ناجائز کا م کا کہا گیا تو خواہ نوکری چھوڑنی پڑ جائے ہرگز نہیں کروں گا٭اِجارے میں طے شدہ اوقات و شرائط پر عمل کروں گا ٭ اِجارے کے اوقات میں ( عُرف و عادت سے ہٹ کر کوئی )ذاتی کام نہیں کروں گا٭با جماعت نمازوں کی پابندی کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد