(یعنی ان سے درخواست کروں گاکہ وہ چھوہارا یا کوئی میٹھی چیز چبا کر اس کے تالو پر لگادیں ) ٭ بچّی پیدا ہونے پر ناخوشی نہیں کروں گا بلکہ نعمت جان کر شکرِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ بجالاؤں گا٭ اگر لڑکا ہوا توحُصولِ بَرَکت کے لئے اس کا نام ’’محمد‘‘ یا ’’احمد‘‘ رکھوں گا ٭ بچّے /بچّی کو فوراً کسی جامِعِ شرائط پیر صاحِب کامُرید کرواؤں گا۔
{27}بچّے کا نام رکھنے کی نیّتیں
٭ جن ناموں کی احادیثِ مبارکہ میں ترغیب آئی ہے وہ نام رکھوں گا٭ فلمی اداکاروں ، کھلاڑیوں وغیرہ کے ناموں کے مطابِق نام رکھنے کے بجائے نسبت کی برکتیں لینے کے لئے انبیاءِ کرام عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، صحابۂ کرام عَلَيهِمُ الرِّضْوَان اور دیگر بُزرگانِ دین رَحمَہُمُ اللہُ الْمُبِین کے ناموں پر نام رکھوں گا ٭ ہو سکا تو عُلَمائے کرام سے نام رکھواؤں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{28}عقیقے کی نیّتیں
٭ سنَّت سمجھ کر عقیقہ کروں گا ٭ خوش دلی کے ساتھ قیمتی جانور راہِ خدا میں قربان کروں گا ٭ لڑکی کے لیے ایک بکری اور لڑکے کے لیے دو بکرے ذَبح کروں گا٭ساتویں دن عقیقہ کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{29}صلہ ٔرِحمی کی نیّتیں
٭ ثواب کیلئے صِلۂ رِحمی(یعنی رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک) کروں گا ٭ ان